پاسپورٹ اورشناختی کارڈبنوانے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, 12 November 2016

پاسپورٹ اورشناختی کارڈبنوانے والوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے آن لائن شکایت منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔آن لائن نظام کے تحت کوئی شہری کسی نادرا ملازم کے خلاف شکایت درج کراسکے گا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایسے کام گڈ گورننس اور عوامی بھلائی کے لئے ہوتے ہیں، واشنگٹن سے یورپتک دنیا بھر سے کوئی بغیر کاغذات اب پاکستان نہیں آسکتا۔ایف آئی اے کو9نومبر کی چھٹی کے جھوٹے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انتشار اور تشدد کی سیاست پھیلانے والوں کے لئے میں ڈکٹیٹر ہوں۔ یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں آن لائن شکایت منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن نظام کے تحت کوئی شہری کسی نادرا ملازم کے خلاف شکایت درج کراسکے گا۔امیگریشن کا سخت نظام بھی سخت کر دیا ہے ۔فروری 2017 سے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس ہوگا،نادرا سے کرپشن کم کرنے میں کوشش کی،6 سے 7 سو اہلکار نکالے جا چکے ہیں۔ لوگوں کو آسانی فراہم کرنے کی پوری کوشش کی ہے ،نادرا کے شکایات سسٹم کو تمام آفسز تک پہنچائیں گے،نادرا کے اس نظام کی میں خود مانیٹرنگ کرونگا،نادرا کو چند کرپٹ لوگوں نے بدنام کیا ہوا ہے،قومی ڈیٹا بیس میں کرپٹ افراد کی کوئی جگہ نہیں، آئندہ چھ سے سات ماہ میں بہتری دیکھنے کو ملے گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ نو نومبر کو چھٹی تھی نہیں تو اعلان کیوں کیا جاتا،ایف آئی اے کو جھوٹے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کو کم کرنے کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم کو کاروائی کا کہا ہے

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here