سعودی سفیر عمران خان کے پاس پہنچ گئے، کپتان کی تعریفیں، سعودی ولی عہد سے متعلق بہت بڑی خبر سنا دی، اہم ترین پیغام - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 27 July 2018

سعودی سفیر عمران خان کے پاس پہنچ گئے، کپتان کی تعریفیں، سعودی ولی عہد سے متعلق بہت بڑی خبر سنا دی، اہم ترین پیغام




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور سعودی فرمانروا کا پیغام بھی پہنچایا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پرسعودی عرب کے سفیر نے عمران خان کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں سعودی فرمانروا کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر عمران خان ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں سعودی عرب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here