حکومت پی ٹی آئی کی || لیکن || وزیرخارجہ ن لیگ کا - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, 27 July 2018

حکومت پی ٹی آئی کی || لیکن || وزیرخارجہ ن لیگ کا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  الیکشن 2018ء کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی جس کے بعد تحریک انصاف نے ممکنہ کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔وزیر خارجہ کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام سامنے آ رہا ہے اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ن لیگ کے رہنما مشاہد حسین سید کو وزیر خارجہ بنانا چاہئیے۔
ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مشاہد حسین کو تجربہ ہے اور وہ ایماندار زآدمی ہیں۔اگر تحریک انصافان کو یہ آفر کرے تو وہ سنجیدگی سے اس متعلق سوچیں گے۔ہارون الرشید کی اس بات پر سٹوڈیو میں بیٹھے باقی تجزیہ نگار بھی حیران ہو گئے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خارجہ ن لیگ کا کیسے ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانیوالے ارکان اور انہیں دیئے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں واضح برتری کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے والے ارکان اور ان کو سونپے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہونگے جن کی کابینہ 18 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں جبکہ زرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں میں سے کسی ایک کے رہنماء ڈپٹی سپیکر بنایا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جبکہاسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here