عمران خان کی حکومت 6مہینے میں ختم ہوجائیگی کیونکہ۔۔!!! کاشف عباسی نے پی ٹی آئی والوں پر بجلیاں گرادیں - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, 2 August 2018

عمران خان کی حکومت 6مہینے میں ختم ہوجائیگی کیونکہ۔۔!!! کاشف عباسی نے پی ٹی آئی والوں پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے ہی چل پائے گی،  سینئر صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی کا دعویٰ ،نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان کے پاس صرف 6 مہینے ہیں ،یہ نہ سوچیں کہ انہیں پورے پانچ سال ملیں گے کیونکہ جو لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ ان پر بھی نیب کے کیسزہیں۔ متحدہ کا کراچی میں اپنا ایک ٹریک ریکارڈ ہے، کسی پر فوجداری تو کسی پر کرپشن کے کیسز ہیں۔
اگر اتحادیوں پر نیب کے کیسز کی کارروائی آگے بڑھی تو وہ واویلا کریں گے اور اگر کارروائی نہ ہوئی تو لوگ ان پر تنقید کریں گے، اتحادی انہیں بڑی مشکل میں ڈالیں گے۔حکومت کیلئے بننے والے اتحاد کو اکٹھا رکھنا بہت مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر 11 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here