بڑے عرب ملک کا غیر ملکی ملازمین کو فارغ کرنا کا فیصلہ یہ ملک سعودیہ نہیں بلکہ۔۔۔ایسا کیوں کیا گیا؟وجہ سامنے آگئی - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, 2 August 2018

بڑے عرب ملک کا غیر ملکی ملازمین کو فارغ کرنا کا فیصلہ یہ ملک سعودیہ نہیں بلکہ۔۔۔ایسا کیوں کیا گیا؟وجہ سامنے آگئی

کویت(سی پی پی)حکومت کویت نے سرکاری اداروں سے 5ہزار غیر ملکی کارکنان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تیاریاں شروع کردی گئیں۔ آئندہ اکتوبر تک تمام تارکین کو فارغ کردیا جائیگا۔ کویتی میڈیا کے مطابق فیصلہ سرکاری اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد انتہائی حد تک کم کرنے اور تارکین کی جگہ کویتی شہریوں کی تقرری کی پالیسی پر عملدرآمد کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کویتی شہری خدمات کے ایوان نے توجہ دلائی ہے کہ ایوان شہری خدمات نے ایسے غیر ملکی ملازمین کو جن کی ملازمت کی میعاد ختم ہوچکی ہے 18ملین دینار مکافہ نہایتہ الخدمہ کے طور
پر دینے کا بندوبست کرلیا ہے۔ اس طرح کے کارکنان کی تعداد 3500 ہے۔ اکتوبرمیں مزید 5ہزار غیر ملکی سرکاری ملازم فارغ کردیئے جائیں گے۔ ایوان شہری خدمات نے ملازمت کی میعاد مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کویت کے قانون اقامہ دفعہ 17کے بموجب اپنے اقامے منسوخ کرالیں ۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here