نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کی نااہلی ،غیر ملکی شخص ممبر اسمبلی منتخب،جانتے ہیں اس شخص کا تعلق کس ملک اور کس پارٹی سے ہے؟حیران کن انکشافات - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, 2 August 2018

نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کی نااہلی ،غیر ملکی شخص ممبر اسمبلی منتخب،جانتے ہیں اس شخص کا تعلق کس ملک اور کس پارٹی سے ہے؟حیران کن انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی ،حالیہ انتخابات میں ایک افغان شہری کامیاب ہو کر رکن بلوچستان اسمبلی بن گیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق  کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے افغان شہری علی احمد کہزاد رکن بلوچستان اسمبلی بن گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ان کا شناختی کارڈ بھی بلاک ہے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے علی احمد کہزاد کے پاس افغانستان کی شہریت ہے۔علی احمد کہزاد شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے حلقہ پی بی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ذرائع کے مطابق نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کا حلقے میں اپنا ووٹ
بھی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ لیکن نہ نادرا نے دھیان دیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے علی احمد کہزاد کا شناختی کارڈ چیک کرنے کی زحمت کی۔  سیاسی مبصرین نے اس خبر پرتشویش کا اظہار کیا  اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here