ترک صدر کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دیکھتے ہی کیا فرمائش کی ؟جان کر آپ بھی فخر کریں گے - Pak Kuwait News

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, 17 November 2016

ترک صدر کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دیکھتے ہی کیا فرمائش کی ؟جان کر آپ بھی فخر کریں گے

ترک صدر کے ساتھ آنے والے معزز مہمانوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دیکھتے ہی کیا فرمائش کی ؟جان کر آپ بھی فخر کریں گے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے ۔ جمعرات کے روز ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر وزیر اعظم ہاؤس گئے وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا ۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے صدر ترکی رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ ضیافت میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف ترکی سے آنیوالے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، اور متعدد مہمانوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنانے کی فرمائش بھی کی جن میں سے بیشتر افراد کی فرمائش جنرل راحیل شریف نے پوری کردی۔
ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبال تقریب ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی اور ترک صدر نے پاک فوج کی جانب سے پیش کئے جانے والے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے معزز مہمان سے کابینہ کے اراکین سے دیگر مہمانوں سے تعارف کرایا ۔ اس کے بعد ترک صدر نے اپنے ہمراہ آئے وفد کا وزیر اعظم نواز شریف سے تعارف کرایا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون باضابطہ ملاقات شروع ہوگئی ۔

No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here